the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



 بالآخر امریکی سائنسدانوں کی کوششیں رنگ لے ہی آئیں اور 4 سال کے وقفے کے بعد نئی اور جدید تیار کردہ خلائی شٹل اورین اپنا پہلا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل  کر کے زمین پر واپس پہنچ گئی ہےجس سے مستقبل میں ایک بار پھر انسان کے چاند اور مریخ پر قدم رکھنے کی امید روشن ہوگئی ہے۔

ناسا کے مطابق خلائی شٹل اورین فلوریڈا کے خلائی اسٹیشن سے امریکی وقت کے مطابق 12 بجے روانہ ہوئی جسے طاقتور راکٹ ڈیلٹا 4 کے ذریعے روانہ کیا گیا جس نے شٹل کو زمین سے 6000 کلومیٹر دور خلا میں الگ کیا۔ 38  ہزار فی گھنٹہ رفتار سے اپنے سفر پر گامزن اورین 2000 درجہ حرارت کی توانائی پیدا کرتے ہوئے اپنا سفر 4 گھنٹے اور 24 منٹ میں مکمل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے 450 کلو میٹر دور سمندر میں اپنے پیرا شوٹ کی مدد سے اتر گئی یہاں امریکی نیوی کے جہاز اسے واپس خلائی اسٹیشن پر لے آئیں گے۔ ناسا کے مطابق اس آزمائشی پرواز کا مقصد اورین کے تھرمل پروٹیکشن سسٹم کاجائزہ لیںا تھا کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اترتا ہے یا نہیں، اس کے علاوہ خلائی ٹیم شٹل کی واپسی پر سمندر میں اترتے وقت اس میں  لگے



پیراشوٹ کے کام کا بھی جائزہ لے گی۔

اوررین کی تیاری خلائی شٹل اپولو کی عمر پوری ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی جسے انسان کو دو بار 60 اور70 کی دہائی میں چاند پر لے جانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ناسا کے سائنسدانوں کا عزم ہے کہ اورین کی پہلی باقاعدہ پرواز 2018 تک متوقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اورین میں انسان کو چاند اور مریخ پر لے جانے کی صلاحتیں مزید اپ گریڈ کی جارہی ہیں۔

ناسا کے سربراہ الین اسٹوفین کا کہنا تھا کہ مریخ کے مشن پر جانے کے لے خلائی شٹل میں ٹرانسفر وہیکل، ہیبی ٹیشن ماڈیولزاور موثر اطلاعاتی سسٹم کا ہونا ضروری ہے اور اورین میں ان تمام ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے۔ امید ہے کہ 2020 سے قبل اورین کامیابی سے خلا کی جانب اپنا پہلا باقاعدہ سفر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ خلائی شٹل اورین کو گزشتہ روز اپنی آزمائشی پرواز کے لئے خلا کی جانب روانہ ہونا تھا تاہم بعض  تکنیکی خرابیوں کے باعث اس کی روانگی ایک دن کے لیے موخر کردی گئی تھی جب کہ اس موقع پر فلائٹ ڈائریکٹر مائیک سیرافن کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ آخری لمحوں میں اس کی روانگی منسوخ کرنا پڑے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.